۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی سے متحدہ فورم علماء جی بی کی ملاقات

حوزہ / متحدہ علماء فورم جی بی کے سربراہی میں جی بی کے علمائے کرام کے ایک وفد نے سفیر کربلا حضرت امام سجاد علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک دن کی مناسبت سےحضرت آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی سے ان کے گھر میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجت الاسلام غلام محمد شاکری نے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ باقر مقدسی کے علمی اور قلمی کاوشوں کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا، منجملہ 20 جلد تصنیفات و تالیفات کا اب تک نشر ہونا اور عنقریب 5 جلدوں پر مشتمل تفسیر قرآن مجید کی اشاعت وغیرہ جو آپ کی قلمی توانائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دل لگا کر علوم محمد و آل محمد (ص) سے اپنے آپ کو آراستہ کریں

آیت اللہ باقر مقدسی نے اپنے خطاب میں تشریف لانے والے علمائے کرام کو خیر مقدم پیش کرتے ہوئے کہا: محققین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ ذہانت کے اعتبار سے ذہین ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں لیکن ہم میں سستی زیادہ ہے جس کی وجہ دوسرے لوگوں کی نسبت یہاں کے لوگ بہت پیچھے ہیں لہذا سب پر ضروری ہے کہ دل لگا کر علوم محمد و آل محمد (ص) سے اپنے اپ کو آراستہ کریں۔

انہوں نے کہا: مجھے بہت افسوس ہوا کہ تمام قدرتی وسائل ہونے کے باوجود ہمارے لوگ حتی ڈیٹ اسپائیری گندم کے مطالبہ کے لئے بھی دھرنا دینے پر مجبور ہوئے۔

دبیر مجلس نظارت متحدہ علماء فورم جی بی حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی نے آخر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آپ جیسے علمی اثاثہ کا ہونا گلگت بلتستان کے لئے افتخار ہے۔

انہوں نے ملاقات کے لئے آئے تمام علماء کرام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دل لگا کر علوم محمد و آل محمد (ص) سے اپنے آپ کو آراستہ کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .